خیبر میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 2 دہشت گردوں سمیت 3 حملہ آور ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
خیبر میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، زیر حراست 2 دہشت گردوں سمیت 3 حملہ آور ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے قبائلی ضلع خیبر میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
Three militants have been reportedly killed by CT forces at a mosque in Khyber. #Pakistan https://t.co/cVsRhBc7Hj
— FJ (@Natsecjeff) September 2, 2023
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طورخم روڈ پر شاہ گئی چڑھائی کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، سی ٹی ڈی ٹیم ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کیلئے پہنچی تھی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم برآمد ہوا۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں جمرود ہسپتال پہنچا دی گئی جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت عمر ملک دین خیل اور جبار ملک دین خیل کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جبکہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C