خیبر: وادی تیراہ میں خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک،11 زخمی، اتحاد المجاہدین نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 430 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک،11 زخمی، اتحاد المجاہدین نے ذمہ داری قبول کرلی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادیٔ تیراہ میں فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے خودکش گاڑی حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو 26 ایف ایف کے پڑاک بنگلہ بٹالین ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے سے ٹکرا کر دھماکہ کیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار آرشد (26 ایف ایف) سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں لانس نائیک حیات، سپاہی اویس (شدید زخمی)، سپاہی عابد، سپاہی نعمان، حوالدار شبیر، حوالدار شاد اللہ، لانس نائیک عاصم، سپاہی ساجد، سپاہی ریاض، نائیک امجد (SOC-6)، سپاہی نذیر اور سپاہی ثاقب شامل ہیں۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر لرباغ ایف ٹی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کالعدم تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بمبار کی شناخت قاری عمر آفریدی کے نام سے کی۔ ترجمان محمود الحسن نے دعویٰ کیا کہ خودکش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں، تاہم یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں۔
اسی دوران کالعدم لشکرِ اسلام سے منسلک متعدد خفیہ اکاؤنٹس نے بھی اس حملے کو تنظیم کے مقتول رہنما منگل باغ کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C