خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے تین شہری زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے تین شہری زخمی
باڑہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقہ ملک دین خیل میں مبینہ طور پر مارٹر گولہ گرنے سے تین شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،
مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کے مطابق قبیلہ ملک دین خیل دولت خیل میں نامعلوم سمت سے داغے گئے مارٹر گولہ پھٹنے سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کی شناخت بخشش، جلال، اور عبداللہ نور کے ناموں سے ہوئی، اور تینوں کا تعلق قبیلہ ملک دین خیل سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسے علاج معالجے کیلئے جلد از جلد پشاور کے ہسپتال منتقل کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر کے پہلے ہفتے میں وادی تیراہ ہی کے علاقہ بھوٹان شریف میں مبینہ طور پر مارٹر گولہ گرنے سے دو طلباء ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میدان برقمبر خیل میں بچے سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ بھوٹان شریف کے مقام پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ بچوں کے قریب گر کر پھٹ گیا جس سے چھ بچے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
مقامی افراد نے بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم زخمیوں سے عابداللہ اور اس کی بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسے تھے۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے مارٹر گولہ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بچے مارٹر گولہ گرنے سے زخمی اور ہلاک نہیں ہوئے تھے بلکہ انہیں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس معاملے پر ایک 60 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے تمام آفریدی قبائل سے مشاورت کر کے بدامنی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا تاہم متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے بعد وہ کمیٹی منظرعام سے ہی غائب ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1911 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C