خیبر: وادی تیراہ میں مقامی افراد کی علاقہ چھوڑنے پر مشروط آمادگی
👁️ 152 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں مقامی افراد کی علاقہ چھوڑنے پر مشروط آمادگی
خیبر (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے مقامی افراد نے علاقہ چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم امن و امان کی بحالی اور نقل مکانی کے لیے 27 نکات پر مشتمل شرائط نامہ پیش کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اتوار کے روز وادی تیراہ میں آفریدی قبائل کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں ملک دین خیل، قمبر خیل، اکاخیل اور دیگر قبائل کے 24 سرکردہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
جرگے کے رکن ملک کمال الدین نے بتایا کہ گزشتہ تین سے چار برسوں سے علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، جہاں مختلف مسلح تنظیموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران بے گناہ شہری بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین متعدد بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ آبادی والے علاقوں میں پرتشدد سرگرمیاں نہ کی جائیں، تاہم ان مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
ملک کمال الدین کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے بھی غیر اعلانیہ کرفیو اور گولہ باری روکنے کا مطالبہ رکھا گیا تھا، لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے گزشتہ چھ ماہ سے مقامی افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں، تاہم اب نقل مکانی مخصوص شرائط کے ساتھ ہی ممکن ہو گی۔
جرگے کی اہم شرائط
جرگے کی جانب سے پیش کی گئی اہم شرائط میں شامل ہیں
دو ماہ کے اندر مقامی افراد کی واپسی کی تحریری ضمانت
تیراہ میں کسی قسم کی امن یا ویلج کمیٹی قائم نہ کی جائے
امن و امان کی مکمل ذمے داری حکومت اور سکیورٹی اداروں پر ہو
نقل مکانی کے لیے مقامی افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے
ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں
آپریشن کے بعد مستقبل میں کسی بھی فوجی کارروائی کی ضمانت دی جائے
ملک کمال الدین کے مطابق بعض علاقوں میں اب بھی دو دن کے لیے کرفیو نافذ ہے، لوگ جزوی طور پر گھروں سے نکل رہے ہیں، تاہم مکمل اور منظم نقل مکانی اس وقت تک نہیں کی جائے گی جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اسلام گل آفریدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باعث طویل عرصے سے مقامی افراد کو علاقہ چھوڑنے کا کہا جا رہا تھا۔
ان کے مطابق جرگہ آخری آپشن کے طور پر بلایا گیا، تاہم مقامی افراد کو حکومتی وعدوں پر تحفظات ہیں، کیونکہ ماضی میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین تاحال معاوضوں کے حصول کے لیے دربدر ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول وادی تیراہ، ٹانک اور باجوڑ میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران شہری ہلاکتوں پر مقامی سطح پر احتجاج بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران شہری ہلاکتوں کے کم از کم دو بڑے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں جولائی میں وادی تیراہ میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک بچی ہلاک ہوئی، جس کے بعد احتجاج کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح جولائی میں ہی باجوڑ میں عسکری کارروائیوں کے دوران تین شہری ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C