خیبر: وادی تیراہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے
👁️ 22 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے
باڑہ (ڈیلی اردو/ ٹی این این) ضلع خیبر تیراہ میں سیکورٹی فورسز اور مقامی مشران کے فورسز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نقل مکانی میں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
تیراہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تیراہ کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ تین دن کے اندر اندر علاقہ خالی کردیں، جس پر کمر خیل قبیلے کے مقامی مشران اور علاقائی لوگوں کا سوخ ٹانگے خلہ کے مقام پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ممکنہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے بعد نقل مکانی میں بیس ستمبر تک توسیع کردی گئی جبکہ تیراہ میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کیلئے تازہ دم فوجی دستے پہنچ گئے۔
جرگے میں واضح کیا گیا کہ امن و امان ریاست کی زمہ داری ہے، کمر خیل نے باقاعدہ واپسی کی تھی اور ان کے پاس واپسی کے ثبوت موجود ہیں اب دوبارہ ہمیں علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں، اور جو وقت دیا گیا ہے اس میں نقل مکانی ممکن نہیں کیونکہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں اور نہ اتنے کم عرصے میں کھیتی باڑہ کو سنبھالا جا سکتا ہے جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی۔
جن علاقوں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے ان میں 56 گھرانے باغی حرم، ذخہ خیل، اکاخیل، کمرخیل، 36 گھرانے جڑوبی، 4 گھرانے میانداد کمر، 14 گھرانے خاپور، سنڈا پال دوا خلے شامل ہیں۔
تشکیل کردہ کمیٹی نے بریگیڈ کے ساتھ مذاکرات کئے اور انہیں مقامی لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کیا جس میں فورسز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹارگٹڈ آپریشن دو مہینے کے اندر مکمل کرکے لوگوں کو دوبارہ واپس بھیج دیا جائے گا اور اس سلسلے میں متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈی سی پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں سے بات کی گئی ہے۔
ادھر باغی حرم کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترخوکس ٹانگو نہیں جا سکتے انہیں درس جماعت میں کیمپ یا محفوظ جگہ فراہم کی جائے، دوسری جانب وادی تیراہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تیراہ پہنچ گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C