خیبر پختونخوا حکومت نے اہم سیاسی شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا حکومت نے اہم سیاسی شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا حکومت نے سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی سمیت 29 اعلیٰ شخصیات سے ایلیٹ پولیس کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ایلیٹ فورس پشاور کے ہیڈ کوارٹرز نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق امیر حیدر ہوتی سے 8، ڈی جی نیب سے 7، آفتاب شیرپاؤ سے ایک سیکورٹی گارڈ واپس لے لیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام، میاں افتخار حسین اور ایمل ولی خان سے بھی گارڈز واپس لے لیے گئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور تحریک انصاف کے ایم این اے انور تاج سے بھی ایلیٹ سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
قتیل شفائی کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال ہو گئے
امیر حیدر ہوتی نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں اپنے موقف سے نہیں ہٹا سکتی۔ نااہل حکومت یہ سب کچھ سیلیکٹرز کے اشاروں پر کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی براہ راست ذمہ داری سیلیکٹرز پر عائد ہوگی۔
دوسری جانب ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی کا کوئی شوق نہیں بلکہ ہمیں درپیش خطرات کے پیش نظر ریاست نے ہی فراہم کی تھی۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آج انہوں نے ہم سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیوں کیا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ قومی حقوق کی جنگ میں اس قسم کے اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم مزید شدت کے ساتھ قوم کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C