خیبر پختونخوا: خودکش، فائرنگ اور ڈرون حملوں میں اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 17 زخمی
👁️ 410 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: خودکش، فائرنگ اور ڈرون حملوں میں اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 17 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر تین مختلف مقامات پر ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 10 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں ایف سی کیمپ کے مرکزی گیٹ پر پہلے خودکش حملہ کیا گیا، جس کے بعد تقریباً 15 حملہ آور کیمپ میں داخل ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 حملہ آوروں کو موقع پر ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے دوران 8 اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جس کے بعد مزید حملہ آوروں کو اندر پہنچنے کا موقع ملا۔
حکام کے مطابق علاقے میں فائرنگ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں زکریا مسجد کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار عاصم شینواری ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ پشاور میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ادھر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسی طرح قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں ایک اور ڈرون (کواڈ کاپٹر) حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ریسکیو 1122 کے اہلکار عثمان خان ہلاک ہو گئے۔
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بارودی مواد کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
ادھر ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود وانا روڈ گرہ پتھر کے مقام پر پیش آیا، جہاں ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ضلع چارسدہ میں چوکی عزیز آباد پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل سجاد خان بھی دورانِ علاج ہلاک ہو گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ڈی پی او محمد وقاص خان سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق 22 اپریل کو نامعلوم دہشت گردوں نے چوکی عزیز آباد کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ کانسٹیبل سجاد خان شدید زخمی تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
ادھر لکی مروت میں خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی بھی دم توڑ گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی میوہ فروش مسعود امیر زیر علاج تھا۔ اس اضافے کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 46 افراد متاثر ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں سکیورٹی آپریشن اور سرچ کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C