خیبر پختونخوا: خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 210 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص احمد کے مطابق پہلی کارروائی شاکس بائی پاس روڈ پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، کارتوس اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں دو روز قبل دہشت گردوں نے اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔
دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے ملک دین خیل میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے ایک مشین گن اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C