09/March/2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

👁️ 196 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو/ اے پی) پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے پانچ الگ الگ آپریشنز میں 13' دہشت گردوں‘ کو ہلاک ہوئے ہیں۔  یہ کارروائیاں چھ اور سات مارچ کی درمیانی شب کی گئیں۔

 

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ’’اعلیٰ نوعیت کی تیز رفتار انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں‘‘ کیں جو ملک میں جاری بھرپور انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران ''بھارت کی پراکسی فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد مارے گئے۔‘‘

فتنہ الخوارج، ریاستی اصطلاح کے مطابق، کالعدم تحریک طالبان  پاکستان (TTP) کے عسکریت پسندوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

 

بیان کے مطابق، قبائلی ضلع باجوڑ میں ہونے والے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے  دوران سکیورٹی فورسز نے 'دہشت گردوں‘ کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق، دو علیحدہ کارروائیوں میں، ایک بنوں اور دوسری ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید تین 'دہشت گردوں‘ کو ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور جنوبی وزیرستان میں مزید پانچ 'دہشت گردوں‘ کو ہلاک کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہپاکستانی فوج ملک میں دیرپا امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا تسلسل ہیں۔

 

قبل ازیں ہفتے کی شام پشاور سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرحدی شہر وانا  میں ایک روڈ سائیڈ بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک اور تقریباً دو درجن زخمی ہوگئے۔ پولیس افسر اصغر شاہ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر نکلی ہوئی پولیس کی گاڑی اس دھماکے کا نشانہ بنی۔

 

ہلاک ہونے والوں میں دو اہلکار اور دو راہگیر شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان  (ٹی ٹی پی) پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی طرف سے حالیہ برسوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C