خیبر پختونخوا میں پولیس پر حملوں میں 3 اہلکار اور 5 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 292 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں پولیس پر حملوں میں 3 اہلکار اور 5 عسکریت پسند ہلاک
پشاور/بنوں/کرم (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس پر حملوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، جبکہ کرم میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم پانچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم سمیت متعدد اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
بنوں: پولیس اہلکار فائرنگ میں ہلاک
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل محمد طارق کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میران شاہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ضلع بنوں میں گزشتہ دنوں بھی ایک پولیس تھانے پر حملے کے بعد مقامی قبائل اور پولیس نے مل کر فرار ہوتے شدت پسندوں کو گھیر لیا تھا۔ ریجنل پولیس افسر سجاد خان کے مطابق اس جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئے تھے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔
کرم: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
ضلع کرم کے علاقے چنارک پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہلکار واحد خان اور فضل الرحمان جان ہلاک ہو گئے۔ دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی۔
ڈی پی او ملک حبیب کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ چھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے سینٹرل کرم اور گردونواح میں سرچ آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔
کلاچی اور دیگر علاقوں میں حملے
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گذشتہ چند روز میں کیے جانے والے بڑے حملوں میں پشاور میں فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈ کواٹر پر حملہ، بنوں میں امن کمیٹی پر حملہ، 10 نومبر کو جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج پر حملہ، 24 اکتوبر کو کرم میں آئی ای ڈی دھماکہ، 10 اکتوبر کو سڑک کنارے دھماکہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال صرف خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف 12 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، جبکہ ملک بھر میں کارروائیوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار سے زیادہ رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C