07/February/2025

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار فدا حسین پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فدا حسین زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی قبائلی ضلع خیبر کے علاقے اکا خیل میں پولیو ٹیم پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

اس واقعے سے 2 دن پہلے فائرنگ کا ایک واقعہ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں شدت پسندوں نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جس سے پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

علاوہ ازیں چند روز قبل ہی کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C