05/December/2019

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جان بحق

👁️ 77 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جان بحق

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جان بحق

نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں امان گڑھ کے مقام پر نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ گاڑی میں ایک مرد اور تین خواتین سوار تھیں۔

اسٹیشن پولیس آفیسر نوشہرہ پرویز کے مطابق فائرنگ میں تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس نے مدعی بلال خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس ایچ او پرویز کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مدعی بلال خان نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C