خیبر پختونخوا: وادی تیراہ میں نقل مکانی، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان
👁️ 315 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: وادی تیراہ میں نقل مکانی، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اتوار کے روز جمرود فٹبال سٹیڈیم میں پورے صوبے کی تمام کمیونٹیوں کے لیے ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے عوام کے مسائل اور ان کے تجربات کو سامنے لایا جا سکے۔
وزیرِ اعلیٰ نے منگل کو جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وادی تیراہ میں جاری نقل مکانی اور مبینہ آپریشن کے فیصلے بند کمروں میں کیے گئے، جن کے سنگین نتائج عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کے تحفظ کے لیے چار ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا، تاہم وفاقی حکومت اس کو قبول نہیں کر رہی۔
صوبائی حکومت کا موقف
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے جرگوں میں اتفاق رائے پایا گیا تھا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ بات چیت، مشاورت اور جرگہ سسٹم کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی کی سربراہی میں 24 رکنی مقامی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے تجویز دی کہ مقامی لوگوں کو تیراہ سے نکالا جائے کیونکہ جب تک لوگ موجود ہیں، آپریشن ممکن نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، لیکن شدید دباؤ اور برفباری کے موسم میں زبردستی نقل مکانی کرائی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ نے زور دیا کہ بوڑھے، بچے اور خواتین شدید برفباری میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جبکہ آپریشن اس وقت بھی ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے آئی جی ایف سی اور کور کمانڈر سے وعدہ کیا تھا کہ دو مہینوں میں متاثرین کو واپس لایا جائے گا، لیکن وہ خود اس وعدے پر یقین نہیں رکھتے تھے۔
گرینڈ جرگہ اور عوامی رائے
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ اتوار کو جمرود فٹبال سٹیڈیم میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ اپنی مرضی سے نقل مکانی کر رہے ہیں یا زبردستی بے دخل کیے گئے۔
وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلاف
اس سے قبل وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں کر رہی اور صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ فوج یا ایسے آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ برس 11 دسمبر کو ایک جرگہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس گیا، جس نے علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کے بارے میں بات کی اور بعد میں حکومت سے بھی ملا۔ بعد میں 24 اور 31 دسمبر کو بھی یہ جرگہ حکومت سے ملاقاتیں کرتا رہا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ شاید صوبائی حکومت کو اس بارے میں معلومات نہ ہوں، لیکن جرگہ دونوں فریقین سے ملا۔
آئی بی اوز اور آپریشنز
سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ اگر 22 بڑے اور 14 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) سے بدامنی ختم نہیں ہوئی، تو مزید آپریشنز سے کون سے فائدے حاصل ہوں گے؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C