خیبر پختونخوا: ٹانک میں دہشت گردوں کا انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 178 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں دہشت گردوں کا انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک
ٹانک (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں نے انسدادِ پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔ فائرنگ سے دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1559439944984043525?t=U0K7i7CzT9HOLJjbKtVMvQ&s=19
ٹانک کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم میں پیش آیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے انسدادِ پولیو کے ہنگامی مرکز کے ترجمان ایمل ریاض خان نے بھی حملے کی تصدیق کی۔
ضلعی پولیس افسر کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں دو اہلکار نشانہ بنے ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پیر رحمٰن اور نثار کے نام کی۔
ضلع ٹانک تھانہ گومل کی حدود کچہ گرہ کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاران نثار اور پیر رحمان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/23MVJO26MF
— KP Police (@KP_Police1) August 16, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کے دونوں اہلکار انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم کی سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ترجمان حملہ آوروں کے فرار ہونے کی بھی تصدیق کی۔
ترجمان نے بتایا کہ انسدادِ پولیو ٹیم پر حملےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعے میں نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں۔
عسکریت پسندوں کے حملے اور فرار کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں پیر سے انسدادِ پولیو کی پانچ روزہ مہم شروع کی گئی ہے۔
اس مہم میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کو کلیدی حیثیت دی جا رہی ہے۔ حکام اور اقوامِ متحدہ کے اداروں کے مطابق پولیو کے جراثیم ان دونوں ڈویژن میں موجود ہیں، جو صحت مند بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
بنوں ڈویژن میں رواں سال پولیو کے 15 کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان 15 کیسز میں سب سے زیادہ 14 کیسز افغانستان کی سرحد سے قریب ضلع شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صرف ایک کیس لکی مروت میں سامنے آیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹانک میں انسدادِ پولیو ٹیم پرحملے کی مذمت جب کہ سپاہی پیر رحمٰن اور نثار خان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انسدادِ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔ قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C