خیبر پختونخوا: ٹانک میں شدت پسندوں نے دو سکول دھماکوں سے اڑا دیے
👁️ 302 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں شدت پسندوں نے دو سکول دھماکوں سے اڑا دیے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں شدت پسندوں نے ایک ہی روز میں گرلز پرائمری سکول (کڑی عمر خان) اور گورنمنٹ ہائی سکول برائے لڑکے (گاؤں اکبری) کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ دونوں حملوں میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق دونوں واقعات نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ تھانہ صدر کی حدود کڑی عمر خان میں علی الصبح ہوا، جہاں شدت پسندوں نے گرلز پرائمری سکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسی روز دوسرا دھماکہ تھانہ گل امام کی حدود گاؤں اکبری میں پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے گورنمنٹ ہائی سکول برائے لڑکے کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کڑی عمر خان میں گرلز سکول کو دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاقے میں تعلیم دشمن سرگرمیوں پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دونوں حملوں کے پیچھے منظم منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں، جبکہ شدت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ٹانک اور جنوبی اضلاع میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدت پسندوں کی کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں اور تعلیمی عملے میں عدم تحفظ کی فضا برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2985 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C