خیبرپختونخوا: بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
بٹگرام (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
#Pakistan: An attack on the Kas-Pul checkpost in Battagram district left one policeman dead. https://t.co/dvJwTxTEA4
— ???? (@cozyduke_apt29) April 23, 2024
ڈیلی اردو کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد نواز خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کس پل چوکی پر تعینات پولیس کانسٹیبل امجد حسین شاہ بروز منگل صبح 4 بجے کے قریب ڈیوٹی کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے.
بٹگرام: تھانہ سٹی کس پل چوکی میں ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل امجد حسین نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے. pic.twitter.com/GLMXkXqQI7
— KP Police (@KP_Police1) April 23, 2024
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں ان کی میت کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، ان کی میت آبائی علاقے لے جائی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی، ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر مسافروں کی اچھی طرح چیکنگ کر نے والے ضلعی پولیس اہلکاروں کے ارد گرد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر قمر حیات نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہزارہ نے ضلع کا دورہ کیا اور شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی۔
واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کو متعدد زاویوں سے دیکھ رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ دہشت گردوں، شرپسندوں کی جانب سے پیش آیا یا معاملہ ذاتی دشمنی کا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبے بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو مسترد نہیں کر سکتے، پولیس چوکس ہے اور کسی بھی چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ٹی ٹی پی کے حمایت یافتہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین پولیس اہلکار سے اسلحہ بھی چین کر ساتھ لے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محسن رضائی کو جے ڈی وینس کا خط موصول، امریکی مؤقف میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
یمن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک، درجنوں زخمی
31/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26419 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15656 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11958 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9319 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5549 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C