خیبرپختونخوا: دہشت گردانہ واقعات میں 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 272 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: دہشت گردانہ واقعات میں 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع بنوں میں دو الگ واقعات پیش آئے، پہلا واقعہ معصوم آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور ٹرک لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔
دوسرا واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں ہوا جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی۔ زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن تھا اور دو سال قبل فوج کی نوکری چھوڑ کر گاؤں میں رہائش پذیر تھا۔
اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ضلع کرک کے علاقے سرکی بانڈہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 21 سالہ نوجوان خضر ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ٹیموں نے نعش اسپتال منتقل کردی۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سابق تحصیل ناظم اصف لٹھانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ناظم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
باجوڑ کے محلہ رشید آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان اسرار ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
جنوبی وزیرستان کے تھانہ تیارزہ کی حدود میں توروام مارکیٹ کے مقام پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں عسکریت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امام حسین زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C