خیبرپختونخوا میں 2400 سرکاری ملازمین دہشتگردوں کے سہولت کار نکلے
👁️ 284 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 2400 سرکاری ملازمین دہشتگردوں کے سہولت کار نکلے
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دو ہزار چار سو سرکاری ملازمین کے بارے میں دہشتگردوں کی مبینہ معاونت سے متعلق انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے 2400 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے معاملے پر شروع کی گئی تحقیقات کے دوران بعض سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد حکام نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تمام سرکاری محکموں کو اپنے ملازمین کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے آن لائن سافٹ ویئر پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے اور صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین، ٹھیکیداروں اور دیگر افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث ثابت ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ انہیں ملازمت سے برطرف کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ دہشتگردوں کی مبینہ معاونت کرنے والے دو ہزار سے زائد افراد کی شناخت کرکے انہیں باضابطہ طور پر نوٹیفائی کیا جائے۔
دستاویز کے مطابق شناخت ہونے والے سرکاری ملازمین، ٹھیکیداروں اور دیگر افراد کو شیڈول فور میں شامل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے اور دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C