خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، جھڑپیں، ڈرون اور بم حملہ
👁️ 412 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، جھڑپیں، ڈرون اور بم حملہ
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں، جھڑپوں، ڈرون اور بم حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں دہشت گردوں، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔
دیر/بریکوٹ
دیر بالا کے دشوار گزار علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے پانچ روزہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں سے 5 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 شہری ہلاک جبکہ 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران علاقہ "دوبندو" کو مکمل طور پر سرچ کر کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد مورچے اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کمانڈروں قاری عبیداللہ ولد محمد رحیم جان، کمانڈر ساجد اللہ ولد شریف خان اور نعیم ولد جان محمد کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
بنوں
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خارجی کمانڈر سفیر اللہ عرف حمزہ کے مکان کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ مکان دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔
ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار رافید اللہ ہلاک ہوگئے۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے دو بھتیجوں کو اغواء کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علاقائی شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔
لکی مروت
شاہ حسن خیل اور شہبازی کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مسلح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے اور مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔
بنوں ائیرپورٹ چوکی
بنوں میں ائیرپورٹ چوکی پر دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کے دوران قریبی مدرسے کے برآمدے میں سوئے ہوئے ایک طالب علم کو گولی لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور سوگ کی فضا پھیل گئی۔
لکی مروت
بیٹنی شادی خیل میں کھیتوں میں کام کرنے والے گل رضا کا بیٹا موسم خان ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
وادی تیراہ
ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادیٔ تیراہ میں عسکریت پسندوں نے تھانہ تیراہ کی حدود میں چھ چوک زخہ خیل کے مین روڈ پر واقع پل کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ 27 بریگیڈ کے انڈر کمانڈ یونٹ 31 بلوچ کے زیرِ انتظام ہے۔ دھماکے سے پل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نگرانی مزید سخت کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C