15/September/2022

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت 7 گرفتار

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت 7 گرفتار

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت 7 گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے تھانہ ایس ایچ او باڑہ سمیت سی ٹی ڈی کے اہلکار شہری کے اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کے مطابق وردی میں ملوث پولیس اہلکاروں نے شہری کو اغواء کرکے چار کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ایس ایچ او تھانہ باڑہ سوالرز خان اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پولیس نے 25 اہلکاروں کو موبائل اسنیچنگ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط اور منشیات کی سمگلنگ میں بھی گرفتار کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C