15/September/2022

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 193 واقعات ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں دو خودکش حملے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 11 آئی ای ڈیز دھماکے ہوئے، صوبے میں 15 دستی بم حملے بھی ہوئے، تین واقعات میں دہشت گردوں نے مارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پولیس اور شہریوں پر فائرنگ کے 30 واقعات پیش آئے، صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کے 7 واقعات ہوئے، دہشت گرد حملوں میں 44 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C