خیبرپختونخوا: کرک میں کواڈ کاپٹر حملہ، 7 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 427 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: کرک میں کواڈ کاپٹر حملہ، 7 پولیس اہلکار زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خرم محمد زئی کی حدود درگہ شہیدان میں پیش آیا، جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں مصروف تھیں۔ اسی دوران دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرا کر اہلکاروں پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جدید طریقوں سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود تمام ممکنہ خطرات کے خاتمے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C