داعش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے، پاکستان
👁️ 186 بار دیکھا گیا
داعش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کی تصدیق کردی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا۔ پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ نقل و حرکت اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ میں شمالی افغانستان میں آئی ایس کے پی کے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ داعش کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ داعش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے جا چکے ہیں، پاکستان نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو۔
طاہر اندرابی نے بھارتی ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں 55 مسلمان جان سے گئے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان عمان میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور مثبت پیش رفت کو سراہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے سپیکٹرم میں کمی کے باوجود پاکستان ان مذاکرات کو خوش آمدید کہتا ہے۔
طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ بیانات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں برس پاکستان کے دورے کی تصدیق کی گئی تھی. تاہم ابھی تک ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
وزیراعظم پاکستان بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ازبک صدر نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر مملکت کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران وزارتی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور معاہدوں اور روڈ میپ پر عملدرآمد کے عزم کی تجدید کی گئی۔ازبکستان کو پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔
مزید برآں، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت نے پاکستان کا دورہ کیا. جس میں انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کی تعریف کرتے ہیں، جس نے تشدد اور جنگ سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔
طاہر اندرابی نے زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی نقشے کے مطابق اپنی حدود کا تحفظ کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5133 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C