داعش رہنما کی بیوہ کے سنسنی خیز انکشافات: ’’اگر میں ایزدی خواتین کی جگہ ہوتی تو ایک لمحہ بھی نہ سہہ پاتی‘‘
👁️ 101 بار دیکھا گیا
داعش رہنما کی بیوہ کے سنسنی خیز انکشافات: ’’اگر میں ایزدی خواتین کی جگہ ہوتی تو ایک لمحہ بھی نہ سہہ پاتی‘‘
بغداد (ڈیلی اردو )شدت پسند تنظیم داعش کے عراق و شام میں دوسرے مرکزی رہنما عبداللہ مکی الرفیعی المعروف “ابو خدیجہ” کی بیوہ، حواء الشیشانیہ المعروف “ام خدیجہ”، نے اپنی حیران کن روداد بیان کرتے ہوئے تنظیم میں شمولیت، شدت پسندی کی تعلیم، ایزدی خواتین کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک اور تنظیم کے اندرونی نظام کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔
عرب نیوز چینل “العربیہ / الحدث” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حواء الشیشانیہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی تربیت اور اثر و رسوخ کے باعث بتدریج داعش کی طرف مائل ہوئیں۔ “مجھے قرآن پڑھنا نہیں آتا تھا، ہمیں روسی خواتین معلمات نے مذہبی تعلیم دینا شروع کی۔ جو خواتین ان دروس میں غیر حاضر رہتیں، انہیں سزائیں دی جاتیں۔”
انہوں نے کہا کہ تنظیم میں شمولیت کے ابتدائی دنوں میں مذہبی تعلیمات کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں تھا، لیکن شوہر کی وفات کے بعد انہیں شام کے علاقے منبج کی ایک “مضافہ” (خواتین کے لیے مخصوص قیام گاہ) میں منتقل کر دیا گیا، جہاں عقیدہ اور فقہ کے اسباق لازمی قرار دیے گئے اور ان سے غیر حاضری پر سخت سزائیں ملتیں۔
حواء نے بتایا کہ داعش کی خواتین کمانڈر کتیبہ نسیبہ، خواتین کو ان کی نیت کے مطابق مختلف گروہوں میں تقسیم کرتی تھیں، جبکہ زیادہ تر خودکش حملوں کی خواہش رکھنے والی خواتین کا تعلق یورپی ممالک سے تھا، جبکہ چیچنیہ اور روس سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تعداد کم تھی۔
اپنی زندگی کے ایک اور دردناک لمحے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “میں نے ایزدی خواتین پر ہونے والے ظلم کے بارے میں دیگر خواتین سے سنا، لیکن کبھی کسی ایزدی سے ملاقات نہ ہوئی، یہاں تک کہ 2019 میں پہلی بار ایک ایزدی خاتون کو دیکھا۔ اس لمحے میں نے خود کو ان کی جگہ تصور کیا اور سوچا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتی، تو ایک لمحہ بھی برداشت نہ کر پاتی۔”
اپنے شوہر ابو خدیجہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ ہر وقت دو خودکش جیکٹیں پہنے رکھتے تھے اور امریکی افواج کے کسی بھی وقت حملے کی توقع رکھتے تھے۔ “وہ رات کو سو نہیں سکتے تھے، ہمیشہ بے چین رہتے اور مجھے بھی خودکش جیکٹ پہننے پر مجبور کرتے تاکہ اگر گرفتار ہو جاؤں تو زندہ نہ رہوں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ دو مرتبہ فضائی حملے سے بچیں اور کئی مرتبہ عراقی صحراؤں میں محاصرے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔
شوہر کی ہلاکت کے بارے میں انہوں نے کہا: “مجھے اگلے دن بتایا گیا کہ وہ مارا گیا ہے، کوئی لاش نہیں دکھائی گئی، بس اطلاع دی گئی کہ وہ جمعے کو ہلاک ہو چکا ہے۔”
واضح رہے کہ مارچ 2025 میں عراق نے ابو خدیجہ کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، جسے امریکہ نے 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، اس کی ہلاکت ایک “درست فضائی کارروائی” میں عراقی انٹیلیجنس کے تعاون سے صوبہ الانبار میں عمل میں لائی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C