درہ آدم خیل میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک، حوالدار زخمی
👁️ 319 بار دیکھا گیا
درہ آدم خیل میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک، حوالدار زخمی
پشاور + کوہاٹ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے بڈہ بیر اور قریبی قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک فرنٹیئر کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں واقع چوکی پر فجر سے قبل اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حضرت عمر ہلاک ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا حوالدار بہادر خان زخمی ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ زخمی حوالدار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی جسد خاکی کو بعدازاں کوہاٹ پولیس لائن منتقل کیا گیا، جہاں پولیس کے اعلی افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
دوسری جانب دیر لوئر کی تحصیل لعل قلعہ میدان میں میراجان خوڑ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید حملوں کی روک تھام کے لیے سرچ آپریشنز کو تیز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C