08/September/2025

دنیا میں 20 سے 25 ممالک ایٹمی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں، آئی اے ای اے سربراہ

👁️ 344 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دنیا میں 20 سے 25 ممالک ایٹمی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں، آئی اے ای اے سربراہ

دنیا میں 20 سے 25 ممالک ایٹمی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں، آئی اے ای اے سربراہ

روم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں 20 سے 25 ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہو سکتے ہیں۔

 

اطالوی روزنامے لا ریپبلیکا میں شائع رپورٹ کے مطابق گروسی نے کہا کہ آج کی دنیا میں کسی ایٹمی تنازعے کا خطرہ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں 20 سے 25 ممالک ایٹمی ہتھیار رکھ سکتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اس حوالے سے وقت کی نشاندہی نہیں کی۔ فی الحال دنیا میں نو ایٹمی طاقتیں موجود ہیں۔

 

گروسی نے کہا، “ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف یا کنٹرول شدہ خاتمے کا عمل رک چکا ہے اور جو ممالک ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں، وہ مزید ہتھیار بنا رہے ہیں، جس میں چین بھی شامل ہے۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ کئی ممالک کے رہنماؤں نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ جب ان سے ممالک کے نام پوچھے گئے تو گروسی نے کہا، “IAEA کے ڈائریکٹر کے طور پر میں یہ نہیں بتا سکتا، لیکن یہ ایشیا اور خلیج فارس کے اہم ممالک ہیں۔ 20 سے 25 ایٹمی طاقتوں والی دنیا غیر متوقع اور خطرناک ہے۔”

 

رپورٹس کے مطابق: نو ایٹمی طاقتوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان شامل ہیں۔

 

امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین۔ اس کے علاوہ بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل کے پاس بھی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ اندازاً یہ ممالک مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر روس اور امریکہ کے پاس ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C