دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس برآمد
👁️ 61 بار دیکھا گیا
دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس برآمد
نیویارک (ڈیلی اردو) شہادت امام حسینؑ اور اہل بیتؑ کی قربانیوں کی یاد میں دنیا کے کئی ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
حضرت امام حسین علیہ سلام نے میدان کربلا میں اپنے 72رفقاء کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے نانا حضور اکرم ﷺ کے دین کو سربلند کیا، دنیا کے مختلف ممالک میں آج اسی دن کی یاد کو تازہ کیا جارہا ہے۔
ایران، عراق، پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
اس حوالے سے مجالس برپا کی جارہی ہیں اور عزاداران ماتمی جلوس نکال رہے ہیں، عراق میں یوم عاشور پر ہائی الرٹ ہے جہاں لاکھوں زائرین نجف اور کربلا میں پُرسہ دیں گے۔
ایران میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے جبکہ ٹورنٹو اور پیرس میں بھی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا، اسی طرح امریکا کی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ڈاؤن ٹاؤن میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں یومِ عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے۔
جلوس میں مومن سینڑ، علم سینٹر اور در حسین سے عزادارانِ حسینؑ بشمول خواتین بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عزاداروں کو تعزیہ، علم اور تابوت کی زیارت بھی کرائی گئی۔
نوحہ خوانوں نے اپنے نوحوں کے ذریعہ سوز و سلام پیش کیا اور صف ماتم میں عزادارن حسینؑ نے شہدائے کربلا کو ماتم اور سینہ کوبی کے ذریعہ ان سے محبت کا اظہار کیا اور پرسہ دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C