دہشت گرد دین اسلام سے خارج ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
👁️ 71 بار دیکھا گیا
دہشت گرد دین اسلام سے خارج ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیغامِ پاکستان‘ قرآن پاک کے احکامات، سنت رسول اللہﷺ اور آئین پاکستان کے مطابق متفقہ دستاویز ہے، یہ دستاویز ریاستی اداروں، یونیورسٹیز اور تمام مکاتب فکر کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق پیغام پاکستان پر 1800 علمائے دین نے دستخط کیے اور حکومت، فوج، سکیورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا یا ان کے خلاف کارروائی کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔
کونسل کا کہنا ہے کہ یہ فعل بغاوت کے مترادف اوراسلامی احکام و شریعت کے مطابق ’حرام‘ ہے، تمام علمائے کرام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق علمائے کرام نے خودکش بمباری کو شریعت کی روشنی میں “حرام” قرار دیا اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کا مشن طلبہ کی تعلیم اور تربیت ہے، اگر کوئی ادارہ عسکریت پسندی، نفرت، انتہاپسندی اور تشدد میں ملوث ہو تو ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے، ہر مسلک اور مکتبہ فکر کو تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، کسی فرد، مسلک یا ادارے کےخلاف نفرت انگیز تقریر کی ممانعت ہے، کوئی عالم دین کسی کو غیر مومن (کافر) قرار نہیں دے گا، یہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کے فروغ اور تربیتی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کی جائیگی، پاکستان کی سرزمین دنیا کے دیگر ممالک میں کسی مذموم کارروائی کیلئے استعمال نہیں کی جائے گی، انسانی اقدار اور اسلامی اخوت پر مبنی اسلامی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریوں کو بھی مسلمانوں کی طرح حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کو اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق عبادت کی آزادی حاصل ہے، لاؤڈ اسپیکر، ٹی وی چینلز وغیرہ پر نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C