دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 266 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو، ےا ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے جواب میںسکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اس دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان میں ہفتے کے روز مسلح علیحدگی پسندوں نے ایک منظم حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں بیک وقت حملے کیے، جن میں کم از کم 10 سکیورٹی اہلکار اور 11 مقامی شہری ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق بھرپور جوابی کارروائیوں میں کم از کم 67 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ گزشتہ دو دنوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 108 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق ان حملوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، سڑکیں سنسان ہو گئیں اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی جبکہ ٹرین سروس بھی روک دی گئی۔
کوئٹہ میں تعینات سینئر سکیورٹی اہلکار نوید حیدر نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا، ’’یہاں ایک منظم منصوبے کے تحت غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت صورتحال مکمل حکومتی کنٹرول میں ہے اور امن کی بحالی کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘
دوسری جانب قبائلی رہنما وڈیرہ خدا بخش مری نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’بلوچستان کے حالات موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث خراب ہو رہے ہیں۔ پہلے ان لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے، جو اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ یہ پاکستان کے خلاف ایک کثیر جہتی جنگ ہے، جس کا مقابلہ صرف عسکری طاقت سے نہیں بلکہ قومی اتحاد، مؤثر سفارت کاری اور انفارمیشن وارفیئر سے ممکن ہے۔‘‘
حکام کے مطابق کئی علاقوں میں اب بھی سکیورٹی کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ اغوا کیے گئے ایک ضلعی ڈپٹی کمشنر اور جیل سے چھڑائے گئے قیدیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C