دہشتگردی کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا عملی آغاز، بنوں آپریشن میں پہلی کامیاب آزمائش
👁️ 686 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا عملی آغاز، بنوں آپریشن میں پہلی کامیاب آزمائش
پشاور / بنوں (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بدلتے ہوئے ہتھکنڈوں کے توڑ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اینٹی ڈرون سسٹم کا باقاعدہ استعمال شروع کر دیا ہے، جو نہ صرف سیکیورٹی آپریشنز کو مؤثر بنانے میں مدد دے گا بلکہ دشمن کے فضائی حملوں کا بروقت سدباب بھی ممکن بنائے گا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے اس جدید ٹیکنالوجی کا آغاز صوبے بھر میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بنوں میں جاری حالیہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران پہلی بار "اینٹی ڈرون گن" کا کامیاب استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ یہ جدید ہتھیار پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کیا گیا تھا تاکہ دہشتگردوں کی فضائی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی کامیابی کے بعد اینٹی ڈرون سسٹمز خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ حساس علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید موثر اور محفوظ بنایا جا سکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ اقدام نہ صرف سیکیورٹی اداروں کی عملی صلاحیت کو بڑھائے گا بلکہ دہشتگردوں کی ٹیکنالوجی پر مبنی کارروائیوں کا موثر توڑ بھی فراہم کرے گا۔ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے فضائی خطرات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیوں میں بھی برتری حاصل کی جا سکے گی، جس سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوں گے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C