دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ کا عوام، فورسز اور اداروں کے اتحاد پر زور
👁️ 284 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ کا عوام، فورسز اور اداروں کے اتحاد پر زور
پشاور(ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے، خصوصاً ضم اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر اطلاعات، کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے سویلین، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف مربوط اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سول انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان موثر رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دہشتگردی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کے خاتمے کے لیے حکومت، ادارے اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، عوام اور فورسز کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی منظم سازشیں ہو رہی ہیں، جنہیں ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فورسز ہمارے مہمان ہیں، ان پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں غیر ضروری آپریشن یا بلاوجہ نقل مکانی کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ہوں، وہاں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 2 اگست سے قبائلی، سیاسی اور سماجی مشران کے ساتھ مشاورتی جرگوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جن کے بعد ایک گرینڈ جرگہ بھی بلایا جائے گا۔ ان جرگوں میں دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پالیسی مرتب کی جائے گی تاکہ بغیر عوامی نقصان کے امن قائم رکھا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشتگرد آبادیوں کو ڈھال بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں آبادیوں میں پناہ لینے نہیں دی جائے گی، اور ان کے سہولت کاروں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل پر صرف عوام کا حق ہے، اور یہ حق کسی کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C