دہلی میں کشیدہ صورتحال کا دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
دہلی میں کشیدہ صورتحال کا دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہو چکی، کشیدہ صورتحال کا دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار دگر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، پاکستان جو ایک عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں عمارتوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے، دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار دگر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C