راولپنڈی میں توہین رسالت پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ
👁️ 109 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں توہین رسالت پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے توہین رسالت، توہین مذہب کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفی کو عمر قید، مجموعی 23 سال قید اور 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
مجرم نے اگست 2018 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کیں اور ایسے اقدامات مسلسل کر رہا تھا ۔ مجرم کے خلاف محمد سعید نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں انسداد دہشت گردی، توہین رسالت 295 اے، 295 بی اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کیس میں ملزم ابتسام کو 30سال قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ
مجرم کو دہشت گردی کے جرم میں عمر قید، توہین رسالت جرم میں 20 سال قید اور 295 بی کے تحت بھی 3 سال قید سخت کی سزا سنائی گئی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا مجرم نے گھناؤنا جرم کیا ہے اسے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی ، مجرم کی سزا میں کمی کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی ۔ اسے پولیس کی بکتر بند گاڑی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C