راہول گاندھی بھی مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بی جے پی کی زبان بولنے لگے
👁️ 103 بار دیکھا گیا
راہول گاندھی بھی مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بی جے پی کی زبان بولنے لگے
نئی دہلی (ڈیلی اردو) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کشمیر کے مسئلے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبان بولنے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گو کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے۔
I disagree with this Govt. on many issues. But, let me make this absolutely clear: Kashmir is India’s internal issue & there is no room for Pakistan or any other foreign country to interfere in it.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2019
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو تشدد ہورہا ہے وہ پاکستان کے اکسانے پر کیا جارہا ہے۔
There is violence in Jammu & Kashmir. There is violence because it is instigated and supported by Pakistan which is known to be the prime supporter of terrorism across the world.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2019
یاد رہے گزشتہ دنوں مودی سرکاری نے راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سمیت 12 سیاست دانوں کو مقبوضہ کشمیر پہنچنے پر ہوائی اڈے سے ہی واپس بھیج دیا تھا۔
راہول گاندھی اور اپوزیشن کی آمد پر سری نگر ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے رہنماں کو وی آئی پی لانج میں بند کردیا تھا۔
ایئرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ پولیس نے راہول گاندھی کے ساتھ آنے والے وفد کو بھی علیحدہ کمرے میں بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے آنے والے میڈیا کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں راہول گاندھی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سری نگر ہوائی اڈے سے زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C