رحیم یار خان کے علاقے کچے کے جرائم پیشہ افراد کے تانے بانے ٹی ٹی پی کے ساتھ ملتے ہیں، آئی جی پنجاب
👁️ 98 بار دیکھا گیا
رحیم یار خان کے علاقے کچے کے جرائم پیشہ افراد کے تانے بانے ٹی ٹی پی کے ساتھ ملتے ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان نے کہا ہے کہ کچے میں 23 ہزار 500 ایکڑ علاقہ جمعرات کی شام تک مکمل کلیئر کروالیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے عید الفطر پر زمان پارک آپریشن کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کچہ میں جاری آپریشن کو حکومت کی ترجیح قرار دیا اور کلئیر ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خبر سنادی۔
لاہور میں نگراں وزیراطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عید پر کچے کے علاقے کا دورہ کرنا تھا لیکن جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر 3 راکٹ فائر کیے ، جس کا پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کیا، راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ایک دن قبل ہی کچے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ 15000 اسکوائر کلو میٹر کے علاقے کے اندر باز علاقوں میں پانی بڑھ جائے تو نوگو ایریا بنتا ہے ورنہ کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔ کوئی ایک انچ ایسی جگہ نہیں جہاں دشمن کا قبضہ ہو لیکن یہ ضرور ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اپنا ٹھکانا تبدیل کرلیتے ہیں۔ مختلف مقامات سے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ہم نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارمنٹ اور اسپیشل برانچ کے ساتھ آئی بی اور دیگر ایجنسیز کی مدد سے جو اطلاعات حاصل کیں ان سے پتا چلا کے جرائم پیشہ افراد کے تانے بانے علیحدگی پسند اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بھی ملتے ہیں۔ دو تین دن پہلے سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اس دوران دہشت گرد ہلاک ہوئے وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پولیس نے پہلے اپنی چوکیاں قائم کیں، ایک طرف رحیم یار خان دوسری طرف راجن پور اور گڈو بیراج تک کے علاقے میں آپریشن جاری ہے، 23 ہزار 500 ایکڑعلاقہ جمعرات کی شام تک مکمل کلیئر کروالیا جبکہ 12 ہزار اسکوائر کلو میٹر کا علاقہ چند دن میں کلیئر کروائیں گے، جس کے لئے مزید 11 ہزار 500 کی نفری درکار ہے۔ ایک اور دہشت گرد قابل سکھانی سے مقابلہ متوقع ہے، اس جگہ سے 14 افراد کو گرفتار کیا اور تین ہلاک ہوئے۔ کلیئر کیے گئے علاقے میں جلد صحافی برادری کا دورہ کروایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اجازت دی تو کچے کے علاقے میں ترقیاتی کام کروائیں گے، سڑکیں بنائیں گے تاکہ ڈاکو پانی آنے کے بعد کچے کے علاقے کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پختہ سڑکیں بنانے کا ارادہ ہے، دہشت گرد علیحدگی پسند جرائم پیشہ افراد اور اغواء برائے تاوان کرنے والے یہ اب وہاں ٹھکانے نہیں بن اسکتے، پچلے کچھ دن سے اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔ ہتھیار ڈالنے والوں سے رعایت برتی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کچے کے علاقوں میں وزیر اعلیٰ نے اسکول ، ڈسپنسری کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ چیف سیکریڑی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام سروسز پر منظوری دیدی گئی ہے۔ اگلہ مرحلہ الیکشن کمیشن سے منظوری کا ہے جس کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C