رفال طیاروں کی صلاحیت پاکستانی فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو
👁️ 259 بار دیکھا گیا
رفال طیاروں کی صلاحیت پاکستانی فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو
رسالپور (ڈیلی اردو) پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ چھ اور سات مئی کی رات پاکستان نے انڈیا کے رفال طیاروں سمیت متعدد طیارے مار گرائے، اور رفال طیاروں کی صلاحیت پاکستان فضائیہ کے سامنے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر رسالپور میں پی اے ایف کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے انڈیا کے جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔ ایئر چیف نے کہا کہ “انڈیا کی ہر حرکت کو پاکستانی فضائیہ نے لمحوں میں مانیٹر کیا اور ہمارے ایکشن اور آپریشن فوری اور مؤثر ثابت ہوئے۔”
انھوں نے مزید کہا کہ “دنیا اس کی توقع نہیں کر رہی تھی، لیکن پاکستانی فضائیہ نے یہ کر دکھایا اور دنیا حیران رہ گئی۔ ہم انڈیا کو مزید نقصان پہنچا سکتے تھے، لیکن ہمارا ایکشن پروفیشنل، متوازن اور کیلکولیٹڈ ہوتا ہے جس کا مقصد عزت کے ساتھ امن قائم رکھنا ہے۔”
ایئر چیف نے بتایا کہ معرکہ حق میں پاکستان ایئر فورس کی کامیابی اور جدید وارفیئر صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس پر اسٹڈی بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے معرکہ حق میں قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C