روس اور یوکرین کے درمیان فوجیوں کی 1,035 لاشوں کا تبادلہ
👁️ 207 بار دیکھا گیا
روس اور یوکرین کے درمیان فوجیوں کی 1,035 لاشوں کا تبادلہ
ماسکو/کییف (ڈیلی اردو) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ روسی عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ روس نے 1,000 یوکرینی فوجیوں کی جسمانی باقیات کییف حکومت کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ بدلے میں یوکرین نے بھی 35 روسی فوجیوں کی لاشیں واپس ماسکو کے حوالے کر دی ہیں۔
دونوں جنگی فریق باقاعدگی سے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، جو آپس میں تعاون کے ایسے چند محدود شعبوں میں سے ایک ہے، جو ابھی تک متاثر نہیں ہوئے۔
ماسکو کے اعلیٰ مذاکرات کار ولادیمیر میدنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ایک ہزار یوکرینی فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کی گئیں۔ روس کو 35 روسی جنگجوؤں کی لاشیں دی گئیں۔‘‘
انہوں نے ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں سفید لباس اور نیلے دستانے پہنے افراد کو ایک ریفریجریٹڈ ٹرک کے پچھلے حصے سے سفید باڈی بیگز اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بھرپور فوجی حملے کے ساتھ شروع ہونے والی روسی یوکرینی جنگ میں گزشتہ چار برسوں کے دوران مجموعی طور پر لاکھوں فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
جمعرات 26 فروری کے روز دونوں ممالک کے مذاکرات کار جنیوا میں امریکی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں شریک ہوئے۔ یہ بات چیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تحت جاری ایک پیچیدہ مذاکراتی عمل کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C