16/January/2023

روس ایران کو مارچ تک سخوئی Su-35 طیارے فراہم کریگا

👁️ 127 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس ایران کو مارچ تک سخوئی Su-35 طیارے فراہم کریگا

روس ایران کو مارچ تک سخوئی Su-35 طیارے فراہم کریگا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) روس ایران کو رواں برس مارچ تک سخوئی ایس ایو 35 طیارے فراہم کردے گا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے روس سے دفاعی نظام، میزائل، ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی شہریار حیدری نے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں شامل زیادہ تر ہتھیار جلد ہی ملک پہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس یو 35 طیارے اگلے سال کے آغاز میں ایران پہنچیں گے، ان کا اشارہ نئے ایرانی سال کی طرف تھا جو 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

ایران نے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلیے ہیں اور ماسکو کو ملٹری ڈرونز بھی فراہم کیے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C