05/June/2023

روس کا بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان

👁️ 213 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس کا بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان

روس کا بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے بالٹک سمندر میں بحری مشقیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، صرف ایک دن قبل نیٹو رکن ممالک نے اپنی سالانہ بالٹک مشقیں شروع کی تھیں۔

نیٹو کے 6 ہزار اہلکار، 50 بحری جہاز اور 45 سے زائد طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فن لینڈ بھی بحری مشقوں میں بطور اتحادی رکن شرکت کر رہا ہے۔

روس کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 بحری جہاز اور کشتیاں، 25 طیارے اور ساڑھے 3 ہزار اہلکار اس کی طرف سے شروع کردہ مشقوں میں شریک ہوں گے جو 15 جون تک جاری رہیں گی۔

آج ہی ماسکو نے جاپان کے سمندر اور سمندرِ اوکھوتسک (Okhotsk) میں بھی مشقیں شروع کی ہیں جس میں اس کے 60 بحری جہاز اور کشتیاں حصہ لیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C