روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے
👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) روس کی طرف سے بڑے پیمانے پر یہ بڑا فضائی حملہ دراصل یوکرین کے اس بیان کے صرف ایک دن بعد ہوا جس میں کییف نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ جاری تقریباً تین سالہ جنگ کے دوران اس نے روسی سرزمین پر اپنا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حملے میں فرنٹ لائن سے سینکڑوں میل دور روس کی فیکٹریوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
بُدھ کو یوکرین کے مغربی علاقے ایوانو فرانکوسک کے علاقائی گورنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تحریر کیا، ”پریکارپاتپا کے علاقے میں بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘ اس علاقے کے ایک اہلکار نے کہا،” اس علاقے میں فضائی دفاعی دستے کام کر رہے تھے۔‘‘ اس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
یورپی یونین اور نیٹو کے رُکن پولینڈ کی سرحدوں سے متصل مغربی علاقے لوویو کے حکام نے کہا کہ ڈروگوبیچ اور ستری اضلاع میں بنیادی شہری ڈھانچے کی دو اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ گورنر میکسم کوزیتسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن دیگرنقصانات پہنچے ہیں۔‘‘
ایمرجنسی بیلک آؤٹ کا اعلان
دریں اثناء یوکرین کے قومی گرڈ آپریٹر نے اعلان کیا کہ وہ مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے سمیت سات علاقوں میں ہنگامی بلیک آؤٹ کا نفاذ کر رہا ہے۔
وزیر توانائی گالوشینکو نے شٹ ڈاؤن کے بارے میں کہا ، ”ٹرانسمیشن سسٹم آپریٹر بڑے حملے کی وجہ سے احتیاطی پابندیاں لگا رہا ہے۔‘‘
مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے کے گورنر نے بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے علاقے میں اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حملے کب ہوئے ہیں۔ اس دوران جنوبی شہر خیرسون کے میئر نے کہا کہ
رات بند باندھنے کی کارروائی کے نتیجے میں ”کمیونٹی کا ایک حصہ بجلی سے محروم ہے۔‘‘
یوکرینی حکام نے اس سے قبل پورے ملک کے لیے فضائی حملے کے الرٹ جاری کیے تھے، جس میں آنے والے کروز میزائلوں کی وارننگ دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C