روس یوکرین کے 1,700 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض، روسی جنرل
👁️ 182 بار دیکھا گیا
روس یوکرین کے 1,700 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض، روسی جنرل
ماسکو (ڈیلی اردو) روسی افواج نے اس سال یوکرین میں اب تک تقریباً 1,700 مربع کلومیٹر (656 مربع میل) علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ڈونباس کے نام نہاد دفاعی شہروں کی پٹی کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔ یہ بات روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے ملکی دستوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
روس یوکرین میں فوجی مداخلت کے آغاز کے بعد سے مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس پر مکمل قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس علاقے میں شدید لڑائی کے باعث کییف حکومت کی افواج کو کئی شہروں کی دفاعی لائن کی طرف پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے بھی دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی سب سے مہلک جنگ میں کچھ پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کےاعلیٰ فوجی کمانڈر اولیکسانڈر سرسکی نے کہا کہ یوکرینی افواج نے مارچ میں تقریباً 50 مربع کلومیٹر علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا۔
روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف نے ماسکو میں وزارت دفاع کی جانب سے منگل کے روز جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، ’’اس سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 80 بستیاں اور 1,700 مربع کلومیٹر سے زائد علاقہ ہمارے کنٹرول میں آ چکے ہیں۔‘‘
خبر رساں ادارہ روئٹرز ان عسکری دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہ کر سکا، جبکہ یوکرینی جنرل اسٹاف کے ایک ترجمان نے روسی دعوے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C