ریاست مخالف ’پروپیگنڈے‘ کا الزام: سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف ’پروپیگنڈے‘ کا الزام: سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا
تہران (ڈیلی اردو) سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی اور سماجی کارکن فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پروپیگنڈے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
رپورٹس کے مطابق فائزہ ہاشمی کے وکیل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤکل کو 27 ستمبر کو دارالحکومت تہران میں مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہروں کی ترغیب دینے پر گرفتار کیا گیا۔
ان کی وکیل نیدا شمس نے کہا کہ میری مؤکلہ فائزہ ہاشمی کو پریلیمینری کورٹ نے 5 سال قید کی سزا سنائی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وکیل نے کہا کہ 60 سالہ سابق قانون ساز اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن پر قومی سلامتی کے خلاف ملی بھگت میں ملوث ہونے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کرکے امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
نیدا شمس نے مزید کہا کہ مجھے بدھ کے روز موصول ہونے والا یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اور ہم قانونی ٹائم فریم کے اندر اس کے خلاف اپیل کریں گے۔
فائزہ ہاشمی اس سے قبل بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرچکی ہیں اور 2012 میں بھی انہیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
گزشتہ اکتوبر میں عدلیہ کے ترجمان نے وضاحت کیے بغیر کہا تھا کہ انہیں مارچ میں 15 ماہ قید اور انٹرنیٹ پر سرگرمیوں میں مشغول ہونے پر پابندی سمیت 2 سال کی اضافی سزا سنائی گئی تھی۔
فائزہ ہاشمی کے مرحوم والد 1989 سے 1997 کے درمیان ایران کے صدر تھے اور 2017 میں انتقال کر گئے، اکبر ہاشمی رفسنجانی کو معتدل مزاج رہنما سمجھا جاتا تھا اور وہ مغربی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C