ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد بغاوت سمجھی جائیگی، اسلامی نظریاتی کونسل
👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد بغاوت سمجھی جائیگی، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلامی نظریاتی کونسل نے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت سمجھی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام مسلح افواج اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی بھرپور حمایت کریں، ریاست لسانی علاقائی مذہبی و فرقہ وارانہ تعصبات پر چلنے والی تحریکوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی شخص یا گروہ کسی دوسرے پر جبر سے اپنے نظریات مسلط نہیں کرے گا، کوئی نجی سرکاری گروہ، ادارہ یا شخص عسکریت پسندی کے فروغ کا باعث نہیں بنے گا، انتہا پسندی اور تشدد پھیلانے والوں تنظیم یا فرد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اعلامیہ کے مطابق کسی شخص، ادارے یا فرقے کو کسی کے خلاف توہین پر مبنی جملوں یا الزامات کی اجازت نہیں ہو گی، کوئی فرد یا گروہ توہین رسالت کے مقدمات کی تفتیش یا استغاثہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عزم استحکام پاکستان آپریشن سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔ کوئی شخص یا گروہ کسی قسم کی دہشتگردی میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شامل نہیں ہو گا۔
کونسل نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نصاب میں اختلاف رائے کے آداب شامل کیے جائیں گے، غیرت کے نام پر قتل خواتین سے ووٹ، تعلیم، روزگار کا حق چھیننے کو روکا جائے گا، کوئی شخص سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ و توہین و نفرت انگیز گفتگو نہیں کرے گا۔
میڈیا پر کوئی ایسا پروگرام نشر نہ کیا جائے جو نفرت پھیلانے کا سبب بنے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C