زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار ہوگئی
👁️ 166 بار دیکھا گیا
زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار ہوگئی
ہرارے/ماپاتو (نیوز ڈیسک) افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سیلاب اور سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار تک جاپہنچی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے، جن میں سے 882 افراد موزمبیق اور 118 زمبابوے میں لقمہ اجل بنے۔
سمندری طوفان ایڈائی پہلے موزمبیق سے ٹکرایا اور پھر اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دونوں ممالک کے ساحلی علاقے سیلابی ریلے میں ڈوب گئے جس کے باعث درجنوں گاؤں تباہ اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔
موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا بھی سلسلہ جاری ہے، ادھر زمبابوے میں بھی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور متاثرین کو ریلیف کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C