سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال مکمل، پوری قوم کا غم آج بھی تازہ
👁️ 88 بار دیکھا گیا
سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال مکمل، پوری قوم کا غم آج بھی تازہ
پشاور (ڈیلی اردو) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات انعقاد ہوگا جن میں شہدا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی جاری ہے۔ دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی 16 کی تاریخ ذہن میں تازہ ہو جاتی ہے، جب انسانیت کے دشمنوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کو مقتل گاہ میں بدل دیا تھا۔
16 دسمبر سال 2014ء کا روز، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جب سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 150 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔
سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا۔ شہدا میں ایک پرنسپل اور 16 سٹاف ممبرز سمیت 134 طلبہ شامل تھے۔ پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔
آرمی پبلک سکول شہدا کے والدین سانحہ کے نفسیاتی اثرات سے نہیں نکل سکے۔ دسمبر کا مہینہ آتے ہی ان کا غم دوبارہ لوٹ آتا ہے۔
16 دسمبر کے ہولناک سانحے میں شہید ہونے والے منوں مٹی تلے سو گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔ شہید بچوں کے والدین کیلئے دن جیسے تھم سے گئے ہیں۔ ان کی یادیں، شرارتیں اور اشیا آج بھی اسی طرح سنبھال کر رکھیں گئی ہیں۔ سانحہ اے پی ایس جہاں کئی گھر اجاڑ گیا، وہیں ایسے بھی طالب علم ہیں جو اس سانحہ میں بچ جانے کے بعد آج زندگی کی جانب واپس لوٹ آئے ہیں اور ان کے حوصلے بھی بلند ہیں۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادتیں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پانچ سال گزر گئے لیکن آج بھی ہمیں اپنے بچے یاد ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک کیلئے قربانی دینے والے بچوں کے نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے لواحقین کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر 16 دسمبر ہمیں سانحہ اے پی ایس یاد دلاتی ہے کیونکہ اسی دن ملک دشمن عناصر نے ہمارے معصوم بچوں پر سکول میں حملہ کرکے ان کو شہید کیا۔
لواحقین نے واقعہ میں ملوث احسان اللہ احسان جس نے اس سانحہ کے ذمہ داری قبول کی تھی جوکہ اُس وقت طالبان کے ترجمان تھے اور اب حکومت کے زیرحراست ہے کو فوری سزاء دینے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C