سربیا کی اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت
👁️ 126 بار دیکھا گیا
سربیا کی اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت
تہران (ڈیلی اردو) سربیا کی حکومت نے ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
حکام کے مطابق یہ ہدایت بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ، جرمنی، پولینڈ اور بیلجیئم سمیت متعدد یورپی ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا کہا تھا۔
جمعرات کے روز، امریکی صدر نے ایران کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات میں ’بامعنی معاہدے‘ تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 دن کا وقت دیا، اور خبردار کیا کہ بصورت دیگر ایران ’بری چیزوں‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
اسی تناظر میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ’محدود فوجی حملہ‘ کرنے کے امکانات پر غور کر رہے ہیں تاکہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی شرائط کو تسلیم کرے۔
اس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں ایران نے خبردار کیا کہ وہ کسی بھی ’فوجی جارحیت‘ کا جواب دے گا اور تصادم کی صورت میں خطے میں ’دشمن طاقت‘ سے تعلق رکھنے والے تمام اڈوں، سہولیات اور اثاثوں کو جائز ہدف تصور کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C