سرگودھا: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی بھابھی سمیت 8 افراد کو قتل کردیا
👁️ 94 بار دیکھا گیا
سرگودھا: بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی بھابھی سمیت 8 افراد کو قتل کردیا
سرگودھا (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں خاندانی رنجش 8 جانیں لے گئی،سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے سگے بھائی کے گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 8 افراد کو قتل کردیا، فائرنگ کرنے والے شخص نے قتل کر نے کے بعد خود کشی کرلی،جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کوٹ مومن کے نواحی علاقے سیال موڑ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے نور دین نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کردیا۔
تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او قیوم خان کے مطابق ملزم نورالدین نے اپنے تین بھائیوں اکبر خان، قلم الدین، جمال الدین، جبکہ مقتول قلم الدین کی بیوی شائستہ بی بی سمیت خاندان کی مزید دو خواتین شاہدہ بی بی زوجہ ابراہیم خان، رنگ بی بی کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں دوران خان نامی شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ کی وجہ دونوں خاندانوں میں رنجش بتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرگودھا کے قریب سیال موڑ میں پیش آیا جہاں خاندانی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص دوران خان شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا،زخمی شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں ہیں، قاتل کی شناخت نور دین کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیال موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دیدیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C