سری لنکا دورہ: بھارت نے عمران خان کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا دورہ: بھارت نے عمران خان کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد + نئی دہلی + کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج سری لنکا کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ بھارت نے ان کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
India has allowed Pakistan PM Imran Khan‘s aircraft to use Indian airspace, he is travelling to Sri Lanka: Sources
— ANI (@ANI) February 23, 2021
بھارت نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو سری لنکا کے دورے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ وہ آج 23 فروی بروز منگل سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجروں کا بھی ایک بڑا وفد بھی سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔
اجازت دینے کا معاملہ
بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے جو خبریں شائع ہوئی ہیں ان کے مطابق اسلام آباد نے کچھ دن پہلے ہی بھارت کو اس بارے میں مطلع کر دیا تھا اور بھارت نے پیر 22 فروری کو اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
کیا تعلقات بہتر ہوں گے؟
نئی دہلی میں تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ سینیئر صحافی سنجے کپور نے ڈی ڈبلیو اردو سے خاص بات چيت میں کہا، “تعلقات بہتر ہونے کے کافی اشارے مل رہے ہیں، کووڈ پر جو سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس بلائی گئي تھی اس میں مودی نے عمران خان کو بھی دعوت دی تھی۔ تو جو اشارے مل رہے ہیں وہ کافی حوصلہ بخش ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کی بھی یہی کوشش ہے کہ خطے میں پاکستان کو بھی اتنی ہی ترجیح ملے جتنی بھارت کو ملتی ہے۔ اس لحاظ سے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کشیدگی کم ہوگی اور حالات بہتر ہوں گے۔
پاکستان نے کب کب منع کیا
2019ء میں بھارت نے جب ریاست جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا تھا تو پاکستان نے اس کے رد عمل میں بھارتی صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے جہازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
سمتبر 2019ء میں بھارتی صدر کو یورپ جانا تھا، جس کے لیے بھارت نے اجازت طلب کی تاہم پاکستان نے منع کر دیا تھا۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جب وزیراعظم مودی کو امریکا جانا تھا، تب بھی پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی تھی۔
اسی برس اکتوبر کے مہینے میں جب مودی کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہونا تھا تب بھی پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ بھارت نے ان دوروں کے لیے روایتی فضائی حدود استعمال کرنے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کیا تھا۔
بھارتی احتجاج
بھارت نے پاکستان کے اس فیصلے کے خلاف عالمی شہری ہوا بازی کی تنظیم سے شکایت درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام طور اہم شخصیات کے طیاروں کی پروازوں پر اس طرح کی پابندی نہیں عائد کی جاتی ہے تاہم پاکستان نے ایسا کر کے تمام روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔
سری لنکا کی پارلیمان سے خطاب کا تنازعہ
بھارتی ذرائع ابلاغ میں گزشتہ چند روز سے یہ خبر بھی سہہ سرخیوں میں ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو سری لنکا کی پارلیمان سے خطاب کرنا تھا تاہم بھارت سے اپنے تعلقات کا خیال رکھتے ہوئے سری لنکا نے یہ پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
اس تعلق سے سری لنکا کے کئی میڈیا اداروں کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں لکھا جا رہا ہے کہ چونکہ عمران خان اپنے مجوزہ خطاب میں ممکنہ طور پر کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور ظاہر ہے یہ بھارت کو قطعی پسند نہیں ہو گا۔ اس موقع پر سری لنکا بھارت سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا اسی لیے اس نے اس پروگرام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حالانکہ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے پارلیمان اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔
کشیدہ حالات
بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ تقریبا دو برس سے تعلقات کشیدہ ہیں اور کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ سن 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں فضائی حملہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت پر فضائی حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں بھارت کا ایک جنگی طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔
اس کے بعد بھارت نے کشمیر کے خصوصی اختیارات کو ختم کر کے کشمیر میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کر دی تھیں تبھی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہیں۔ عمران خان اس دوران تمام عالمی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C