سری لنکن شہری کے قتل کیس کا ابتدائی چالان تیار، 12 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد نامزد
👁️ 105 بار دیکھا گیا
سری لنکن شہری کے قتل کیس کا ابتدائی چالان تیار، 12 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد نامزد
لاہور (ڈیلی اردو) پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کرلیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کر لیا ہے، چالان میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں مرکزی ملزمان کا کردار تحریر کیا گیا ہے، مرکزی ملزمان کو سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد سے شناخت کیا گیا جبکہ ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی شامل ہیں۔
تفتیشی ٹیم اور پراسکیوشن منظوری کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C