17/July/2022

سری نگر: بھارتی کشمیر میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، انسپکٹر ہلاک، دوسرا زخمی

👁️ 18 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سری نگر: بھارتی کشمیر میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، انسپکٹر ہلاک، دوسرا زخمی

سری نگر: بھارتی کشمیر میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، انسپکٹر ہلاک، دوسرا زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ونود کمار کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا جب کہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی فوج نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی۔

چند روز قبل بھی بھارتی کشمیر میں ہی ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک انسکپٹر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C